‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2018 - 22:57
News ID: 436747
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی خطے میں کشیدگی کی کوشش میں نہیں رہا ہے اور نہیں چاہتا ہے عالمی گزر گاہوں پر مشکلات ایجاد کرے لیکن یہ بھی ہے کہ تیل اکسپورٹ کرنے کے اپنے حق کو آسانی سے نہیں چھوڑ سکتا ۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر کی طرف سے اپنی تقرری کے دستاویزات پیش کئے جانے کے لئے ملاقات میں ان دو ممالک کے درمیان اور بین الاقوامی و دو طرفہ مسائل میں حکام کے ساتھ مذاکرات کو مفید جانا ہے اور وضاحت کی : اس وقت جامع ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں بہت ہی اہم تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور اس معاہدے سے امریکا کے نکل جانے سے جو نقصانات پہنچے ہیں، ان کی تلافی کے لئے یورپ کو شفاف اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے ، جو ایرانی عوام کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔

منگل کو تہران میں برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی خدمت میں اپنی تقرری کے دستاویزات پیش کئے ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اپنی گفتگو میں جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے موجودہ حالات کو انتہائی اہم اور حساس قرار دیتے ہوئے کہا : اس معاہدے سے امریکا کے نکل جانے سے جو نقصانات پہنچے ہیں، ان کی تلافی کے لئے یورپ کو شفاف اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے تجارت، اقتصاد اور بینکاری امور سے متعلق جامع ایٹمی معاہدے میں جو طے پایا تھا، بعض فریقوں کی جانب سے اس پر عمل در آمد نہ کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ یورپی ممالک کے ساتھ اچھے رابطہ و تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور اس وقت امریکا کا غیر قانونی طور سے اس معاہدے سے نکلنے کی وجہ سے یورپ کے پاس اس معاہدے سے اچھی طرح استفادہ کرنے کے لئے محدود وقت پاقی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران یورپی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے ہمیشہ تیار ہے ۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اس خطے میں کسی قسم کی کشیدگی ہرگز نہیں چاہتا ۔

انہوں نے کہا : ایران بین الاقوامی سمندروں راستوں میں کوئی مشکل کھڑی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن تیل برآمدکرنے کے اپنے مسلمہ حق سے کسی بھی حال میں پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

اس ملاقات میں برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر نے کہا کہ برطانوی حکومت جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا : یورپ میں جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور اقتصاد و تجارت سے متعلق اس معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر نے تہران تعلقات کے سلسلہ میں کہا : لندن تہران کے ساتھ روابط کے زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا : اختلافات، مشکلات اور بحرانوں کو صرف مذاکرات اور سفارتی طریقوں سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۷۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬